لاہور ہائیکورٹ ، برطرف 28پراسیکیوٹرز کی بحالی کیلئے سیکرٹری پی پی ایس سی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ، برطرف 28پراسیکیوٹرز کی بحالی کیلئے سیکرٹری پی پی ایس سی کو ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے برطرف 28پراسیکیوٹرز کی بحالی کے لئے دائر درخواست پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سیکرٹری کوعدالتی احکامات پر عمل کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل فاروق امجد میر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ کے فیصلے کے باوجود سیاسی بنیادوں پر فارغ کئے گئے 28کنٹریکٹ پراسکیوٹرز کو انکے عہدوں پر بحال نہیں کیا گیا اور نہ ہی پی پی ایس سی نے اس حوالے سے اپنی سفارشات بھجوائیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔

پی پی ایس سی

مزید : صفحہ آخر


loading...