عطاءالحق قاسمی کی ہمشیرہ کی رسم قل آج ہو گی، ، آصف زرداری کا اظہار افسوس

عطاءالحق قاسمی کی ہمشیرہ کی رسم قل آج ہو گی، ، آصف زرداری کا اظہار افسوس

لاہور (پاکستان رپورٹ) عطاءالحق قاسمی کی ہمشیرہ ماجدہ قاسمی کو ایصالِ ثواب کے لئے آج (بُدھ) قل خوانی ہوگی، رسمِ قل کی تقریب ای ایم ای سوسائٹی میں 85/Aپر سہ پہر چار بجے ہوگی، ساڑھے پانچ بجے دعا ہوگی۔دریں اثناءپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے معروف کالم نویس عطاالحق قاسمی کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ عطاالحق قاسمی کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ انہیں ان کی ہمشیرہ کی وفات کی خبر کا سن کر دلی رنج پہنچا ہے۔ خاندان میں قریبی عزیز کی وفات ایک عظیم صدمہ ہے۔ سابق صدر نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

رسم قل

مزید : صفحہ آخر