لاہور ہائیکورٹ ، جی سی یونیورسٹی میں سینٹری سپروائزر کی تعیناتی کیخلاف رجسٹرار یونیورسٹی کو پیش ہونیکاحکم

لاہور ہائیکورٹ ، جی سی یونیورسٹی میں سینٹری سپروائزر کی تعیناتی کیخلاف ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے جی سی یونیورسٹی میں سینٹری سپروائزر کی تعیناتی کے خلاف درخواست میں رجسٹرار یونیورسٹی کو 2ستمبر کے لئے ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے محمد عمران کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میںسینٹری سپروائزر کی بھرتی کے لئے اشتہار دیا جس کے کیلئے درخواست گزار نے ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کر لیا تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک ریٹائرڈ فوجی محمد عضرم کو سینٹری سپروائزر بھرتی کر لیا ہے جو میرٹ کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد رجسٹرار گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو 2 ستمبر کیلئے ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پیش ہونیکا حکم

مزید : صفحہ آخر


loading...