لاہور ہائیکورٹ نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر ڈی سی او لاہور کو آج طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر ڈی سی او لاہور کو ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ پر قابو نہ پانے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ڈی سی او لاہور کو آج 9جولائی کو طلب کرلیاہے۔ جسٹس محمد خالد محمود خان نے جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے اور ناجائز منافع خوری کیلئے اشیائے خوردونوش کو ذخیرہ کرلیا جاتا ہے، ذخیرہ اندوزی اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنتی ہے، عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت ناجائز منافع خوری کو روکنے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہے ، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈی سی او لاہور رمضان بازاروں کے دورے تو روزانہ کرتے ہیں پھر بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوںمیں اضافہ کنٹرول کیوں نہیں کیا جا رہا، فاضل عدالت نے ڈی سی او لاہور کو9 جولائی کیلئے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کیا اقدمات کررہے ہیں۔

ڈی سی او طلب

مزید : صفحہ آخر


loading...