وزیراعظم ہاﺅ س کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں اور جاسوس کتے خریدنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

وزیراعظم ہاﺅ س کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں اور جاسوس کتے خریدنے کا اقدام لاہور ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )وزیراعظم ہاﺅس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں اور جاسوس کتے خریدنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار فیروز شاہ گیلانی کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے لیے 12کروڑ روپے کی بلٹ پروف گاڑیاں اور 24لاکھ کے جاسوس کتے خریدے گئے جبکہ وزیراعظم ہاﺅس کی تزئین و آرائیش پر بھاری اخراجات کیے جار ہے ہیں جو قومی خزانے کے ضیاع کے مترادف ہے۔ ملکی آئین اور شریعت کسی بھی حکمران کو اجازت نہیں دیتی کہ وہ قومی خزانے پر پرتعیشن زندگی بسر کرے۔ درخواست گزار کے مطابق ملکی معیشت اس وقت بدحالی کا شکار ہے مگر حکمران اربوں روپے عیاشی کی نذر کر رہے ہیں جس کی ہر گز اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے لیے گاڑیوں اور جاسوس کتے خریدنے کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے کر حکم دیا جائے۔

اقدام چیلنج

مزید : صفحہ آخر