متاثرین شمالی وزیرستان کی رجسٹریشن جاری، موبائل سمز کی بھی فراہمی،آئی ڈی پیزکی تعداد ساڑھے 8 لاکھ ہوگئی

متاثرین شمالی وزیرستان کی رجسٹریشن جاری، موبائل سمز کی بھی فراہمی،آئی ڈی ...
متاثرین شمالی وزیرستان کی رجسٹریشن جاری، موبائل سمز کی بھی فراہمی،آئی ڈی پیزکی تعداد ساڑھے 8 لاکھ ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور/بنوں(ما نیٹرنگ ڈیسک )پشاور اور بنوں میں متاثرین شمالی وزیر ستان کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے ، متاثرین کو موبائل سمیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں،شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنےوالے آئی ڈی پیزکی تعداد 8 لاکھ 52 ہزار495 تک پہنچ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پرامن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہجرت کا دکھ جھیلنے والوں کی بڑی تعداد پشاور اور بنوں پہنچی ہے ، پشاور کے حیات آباد گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز میں رجسٹریشن کا عمل تیسرے روز بھی جاری ہے جہاں آج تحصیل میر علی کے متاثرین کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ پشاور میں اب تک دو ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے ، امداد کی فراہمی کیلئے متاثرین کو موبائل سمیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں ادھر بنوں میں بھی متاثرین شمالی وزیرستان کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ، بنوں میں متاثرین کو نقد امداد کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے جو ان کو فراہم کردہ سمز ایکٹو ہونے کے بعد بحال کر دی جائے گی ، شمالی وزیرستان سے بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کے باعث بنوں کے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بھی بڑھ گیا ہے۔ دوسری جانب فاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اب تک شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے 8 لاکھ 52 ہزار495 آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے، رجسٹرڈ شدہ آئی ڈی پیز میں سے 2لاکھ 27 ہزار212 مرد،2 لاکھ 52 ہزار721 خواتین اور3 لاکھ 72ہزار 562 بچے شامل ہیں، فاٹاڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مجموعی طور پر کل 71 ہزار 654 خاندانوں کو رجسٹر کیا گیا ہے۔

مزید :

دفاع وطن -