پشاور، سرچ آپریشن کرتے ہوئے 41 مشتبہ افراد کو گرفتار ،اسلحہ بر آمد
پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے گلبہار اور پھندو میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 41 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن پشاور کے علاقے گلبہار اور پھندو میں کیا گیا جس کے دوران 41 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 4 راہ زن، 4 اغوا کار، اور 2 بھتہ خوروں کو بھی گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 1 موٹر کار ،25 موٹر سائیکلیں، 5 پستول،75 گولیاں اور منشیات بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
پشاور، سرچ آپریشن