حالات ٹھیک ہوں تو انقلاب کی ضرورت نہیں ہوتی،حامد سعید کاظمی

حالات ٹھیک ہوں تو انقلاب کی ضرورت نہیں ہوتی،حامد سعید کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی ) نظام مصطفی پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ جب حالات ٹھیک ہوں تو انقلاب کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن ملکی حالات اس قدر ابتر ہو چکے ہیں کہ انقلاب کا راستہ ہموار ہو رہا ہے ۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے غیر رسمی محبت و خلوص کا رشتہ ہے ۔میرے والد احمد سعید کاظمی بھی ڈاکٹر طاہر القادری سے محبت کرتے تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات پرانے تعلق کی بنیاد پر تھی۔آج کی ملاقات کا فی عرصے سے طے تھی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میں بہت سے ابہام دور ہوئے ہیں اور آئیندہ کے حوالے سے مشترکات پر بھی بات ہوئی ہے ۔مزید ملاقاتیں ہونگی تو یہ بھی طے ہو جائیگا کہ کس حد تک مل کر چلا جا سکتا ہے ۔توقع ہے کہ آئیندہ ملاقاتوں میں رفتہ رفتہ بہتر نتائج پر پہنچیں گے ۔
 حامد سعید کاظمی

مزید :

صفحہ آخر -