سب سے بڑے پرندے کے ڈھانچہ پر تحقےق،پروں کی لمبائی 24 فٹ
نیویارک (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں دور قدیم میں پائے جانے والے ایک ایسے پرندے کا سراغ لگایا ہے جو دنیا میں پائے جانے والے پرندوں میں سب سے بڑا تھا اور اس کے پروں کی لمبائی تقریباً 24 فٹ تھی۔ یہ انکشاف 1983 میں ملنے والے ایک فوسل ڈھانچے کی حالیہ تحقیق کے دوران ہوا۔ سائنسدانوں کو صدیوں پرانے پرندے کا ڈھانچہ ملا تھا جس سے اس کے پروں کے پھیلاﺅ، وزن اور اڑنے کے انداز پر کمپیوٹر سافٹ ویئر کی مدد سے تحقیق کی گئی۔ اس پرندے کو پیلا گورنس سینڈرسی کا نام دیا گیا ہے اور اندازہ لگایا ہے کہ یہ تقریباً 3 کروڑ سال پہلے پایا جاتا تھا۔ اس کا وزن تقریباً 82 کلو تھا اور بھاری جسم کی وجہ سے اسے اڑنے کیلئے ایک مخصوص طریقے کا استعمال کرنا پڑتا تھا۔ یہ پرندہ اونچی چٹانوں سے مخالف سمت سے آنے والی تیز ہوا میں چھلانگ لگاتا تھا اور پھر اپنے لمبے پر پھیلا کر اڑنا شروع کردیتا تھا۔ اگرچہ اس کیلئے پرواز کا آغاز کرنا مشکل تھا لیکن ایک دفعہ ہوا میں بلند ہونے کے بعدیہ انتہائی ماہرانہ انداز میں پر ہلائے بغیر بھی اڑ سکتا تھا۔ یہ پرندہ سمندر کی سطح سے اٹھنے والی ہوا کی لہروں کے سہارے میلوں کی بلندی تک چلا جاتا تھا۔ واضح رہے کہ آج کل پایا جانے والا سب سے بڑا پرنسہ البیٹروس ہے جس کے پروں کا پھیلاﺅ تقریباً 12 فٹ ہوتا ہے۔