میری طرف کیمرہ کیوں کیا،موٹے نے ای ایس پی این پر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا

میری طرف کیمرہ کیوں کیا،موٹے نے ای ایس پی این پر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا
میری طرف کیمرہ کیوں کیا،موٹے نے ای ایس پی این پر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا

  

نیویارک (نیوزڈیسک) سٹیڈیم میں میچ دیکھنے والے شائقین کی خواہش ہوتی ہے کہ کیمرا ان کی طرف آئے لیکن نیویارک میں ایک میچ کے دوران کیمرہ جب ایک سوتے ہوئے موٹے شخص کی طرف متوجہ ہوا تو شدید تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ بیس بال کے میچ کے دوران 26 سالہ موٹا شخص اینڈریو ریکٹر ہر بات سے بے خبر نیند کے مزے لے رہا تھا کہ کیمرا اس کی طرف ہوگیا اور تبصرہ کاروں نے میچ کے دوران سونے پر اسے مذاق کا نشانہ بنایا۔ بعد میں ESPN ٹی وی نے اس کی تصاویر نشر کیں اور انٹرنیٹ پر بھی لوگوں نے اس پر خوب تبصرے کئے۔ اینڈریو نے تبصرہ کاروں کے مذاق کو سخت ناپسند کیا اور اس کے خلاف عدالت میں ایک کروڑ جرمانے کا دعویٰ کردیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہتک آمیز تبصروں اور اس کے نتیجے میں انٹرنیٹ پر اس کے مذاق نے اسے شدید ذہنی اور جذباتی صدمہ پہنچایا ہے جس کی تلافی کیلئے ESPN ٹی وی اور اس کے تبصرہ کاروں ڈبن شلمن اور جان کرک سے ایک کروڑ ہرجانہ لے کر دیا جائے۔ ESPN ٹی وی یا اس کے تبصرہ کاروں نے اینڈریو کی درخواست پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر