سڈنی ، فوٹوگرافر کو دلہن مل گئی

سڈنی ، فوٹوگرافر کو دلہن مل گئی

  



سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک شادی کی تقریب میں دلہن کی تصویریں بنانے والے فوٹوگرافر نے یہ بالکل نہیں سوچا تھا کہ یہ دلہن ایک دن اسے بھی اپنا دولہا بنالے گی۔ فوٹوگرافر جیسن کول 1400 سے زائد شادیوں کی تصویریں بنا چکا ہے مگر 2009ءمیں اس کے پاس جولی نامی خاتون اپنی شادی کی تصویریں بنوانے آئی تو اس کی اپنی شادی کی داغ بیل بھی پڑ گئی۔ جیسن کا کہنا ہے کہ جولی کی شادی کے دوران اس نے اسے کسی دوسری نظر سے نہیں دیکھا تھا بلکہ شرافت سے تصویریں بنائی تھیں لیکن چونکہ اس نے ساری تقریب کے دوران بہت محنت اور تعاون کا مظاہرہ کیا تھا اس لئے ان کے درمیان ایک اچھے تعلق کا آغاز ہوگیا تھا۔ جولی کا بھی یہی کہنا ہے کہ ان کے درمیان ابتدائی طور پر کوئی ساز باز نہیں ہوئی تھی۔ پال نامی شخص سے جولی کی شادی 2012ءمیں ختم ہوگئی تو اس کے بعد وہ فوٹوگرافر کی طرف متوجہ ہوگئی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے جیسن سے رابطہ کرکے کہا کہ وہ اس کے ساتھ فلمیں دیکھنا چاہتی ہے۔ جیسن نے اسے فلمیں دیکھنے کیلئے بلا لیا اور فلمیں دیکھتے دیکھتے ہی انہوں نے ایک نئی فلم چلادی اور شادی کا فیصلہ کرلیا۔ جیسن اور جولی کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے خوش اور حیران ہوئے ہیں کہ ان کی کہانی کو میڈیا نے بہت زیادہ توجہ دی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...