روبوٹوں نے بہت سے انسانی کام سنبھال لئے ،بیروزگاری میں اضافہ

روبوٹوں نے بہت سے انسانی کام سنبھال لئے ،بیروزگاری میں اضافہ

  



تائپے (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کی روز افزوں ترقی کے بعد کمپیوٹروں اور روبوٹوں نے بہت سے انسانی کام سنبھال لئے ہیں جس سے ایک طرف تو بہت سے لوگوں کیلئے سہولت پیدا ہوگئی تو دوسری طرف بہت سے لوگ بیروزگار بھی ہوگئے ہیں۔ تائیوان کی فوکس کون کمپنی بھی انہیں کمپنیوں میں سے ایک ہے جہاں انسانوں کی جگہ روبوٹ تیزی سے لے رہے ہیں۔ یہ کمپنی ایپل کمپنی کے آئی فون بنانے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے اور اطلاعات ہیں کہ 2014ء میں یہ کمپنی 30 کروڑ آئی فون 6 موبائل فون تیار کرے گی۔ اتنی بڑی تعداد میں موبائل فون بنانے کیلئے کمپنی فوکس بوٹ نامی 10000 خصوصی روبوٹ تیار کررہی ہے جو تکمیل کے قریب ہیں۔ اگرچہ ابھی یہ تو واضح نہیں کہ یہ روبوٹ فون تیار کرنے کا کام مکمل طور پر سنبھال لیں گے یا نہیں لیکن اطلاعات یہی ہیں کہ کام کا بڑا حصہ روبوٹوں کے سپرد ہوجائے گا جس کے بعد ملازمین کی بڑی تعداد فارغ ہوجائے گی فی الحال کمپنی یہ روبوٹ صرف ایپل کے موبائل فون بنانے کیلئے تیار کررہی ہے لیکن مستقبل میں دیگر پراجیکٹس کام بھی روبوٹوں کے سپرد ہوسکتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...