بیجنگ، بازوﺅں سے محروم ڈرائیور کی کار ضبط کر لی گئی

بیجنگ، بازوﺅں سے محروم ڈرائیور کی کار ضبط کر لی گئی
بیجنگ، بازوﺅں سے محروم ڈرائیور کی کار ضبط کر لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی پولیس نے بازوﺅں سے محروم ڈرائیور کی کار ضبط کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 45 سالہ وہ گاﺅ نہ صرف اپنی ذات بلکہ سڑک پر چلنے والے دوسرے لوگوں کے لئے بھی ایک خطرہ ہے۔ گاﺅ کو زیانٹا? شہر میں روزمرہ کی پولیس چیکنگ کے دوران لائسنس نہ ہونے کے باعث پکڑا گیا۔ بازوﺅں سے محروم شخص اپنے بائیں پاﺅں سے سٹیرنگ اور دائیں پاﺅں سے پیڈل کو کنٹرول کرتا ہے۔ گاﺅ کا کہنا ہے کہ وہ بغیر کسی حادثہ کے ایک لاکھ میل کا سفر کا طے کر چکا ہے۔ سات سال کی عمر میں گاﺅ اپنے بازوﺅں سے اس وقت محروم ہو گیا تھا، جب اچانک اس نے ہائی وولٹیج تاروں کو چھو لیا تھا۔ اس حادثہ کے بعد گاﺅ نے ہمت نہیں ہاری اور بغیر بازوﺅں کے اپنا کام کرنے کا طریقہ سیکھ لیا۔ بازو نہ ہونے کے باوجود گاﺅ اپنا چہرہ خود دھوتا ہے، برش کرتا، لکھتا اور کچھ سلائی بھی کر سکتا ہے۔ فروٹ فروش گاﺅ ایک شادی شدہ شخص ہے اور اس کا بیٹا ایک کالج میں زیرتعلیم ہے۔ گاﺅ کے مطابق وہ ایک خوش و خرم زندگی بسر کر رہا ہے لیکن اسے کاروبار کے دوران مال پہنچانے کے لئے کار کی ضرورت ہے۔ دوسری پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گاﺅ کو کوئی جرمانہ نہیں کیا گیا اور ہم اس کی کار بھی واپس کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن بشرطیکہ وہ ڈرائیور رکھ لے۔

مزید :

صفحہ آخر -