امریکا میں گم ہونے والا فون جاپان سے بازیاب

امریکا میں گم ہونے والا فون جاپان سے بازیاب

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک امریکی شخص کا امریکی ریاست اوکلاہوما میں اکتوبر 2013 میں گم ہونے والا فون جاپان سے بازیاب ہونے کے بعد رواں مہینے اسے لوٹا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کیون وٹنی نامی کسان کا فون اس سے اناج کے ڈھیر میں گر گیا تھا۔اس نے کوشش کی لیکن اتنے بڑے ذخیرے میں تلاش نا ممکن تھی ،مقامی اخبار کے مطابق یہ اناج مختلف گوداموں سے ہوتی ہوئی با لآخر جاپان پہنچ گئی تاہم کیون کو چند روز قبل ایک فون کال آئی ،اس سے پوچھا گیا کہ کیا اس کا فون گم ہو گیاہے تو اس کا جواب ہاں میں تھا۔ جب اسے بتایا گیا کہ اس کا فون جاپان میں ہے تو اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔اس کا فون جاپان میں چکی پر کام کرنے والے ایک مزدور کو ملا تھا اور اس ہی نے اسے کال بھی کروائی تھی۔کیون کے مطابق اس کا خیال تھا کہ فون ہمیشہ کے لئے کھو گیا ہے لیکن انتہائی حیرت کی بات ہے کہ فون جاپان پہنچا اور وہاں کا چکر لگا کر واپس بھی آگیا۔

مزید : صفحہ آخر