وزیرِاعظم سے وزیرِداخلہ کی ملاقات،داخلی سلامتی کی صورتحال، ضرب عضب پر مشاورت

وزیرِاعظم سے وزیرِداخلہ کی ملاقات،داخلی سلامتی کی صورتحال، ضرب عضب پر ...

اسلا م آباد(آن لائن )وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے منگل کے روز ملاقات کرکے ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی ملاقات میں ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس دوران شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اورآئی ڈی پیز سے متعلق امور پر بھی مشاورت ہوئی۔ آپریشن ضرب عضب کے ممکنہ رد عمل سے نمٹنے کی حکمت عملی اور اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...