بیت المال کا تھیلیسمیا میں مبتلا چار بچیوں کے تاعمر اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

بیت المال کا تھیلیسمیا میں مبتلا چار بچیوں کے تاعمر اخراجات برداشت کرنے کا ...
بیت المال کا تھیلیسمیا میں مبتلا چار بچیوں کے تاعمر اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

  



بنوں ( ما نیٹرنگ ڈیسک )پا کستان بیت المال نے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی تھیلیسمیا میں مبتلا چار بچیوں کے تاعمر اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، بچیوں کے والد سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امن کی خاطر گھر بار چھوڑنے والے انصاف اللہ کی چار بیٹیاں تھیلیسمیا کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں ، بے گھری کے عالم میں بیٹیوں کی بیماری نے کبھی مستحقین میں خیرات بانٹنے والے باپ کو بے چارگی کی تصویر بنا دیا۔ خبر نشر ہونے کے بعد بیت المال حکام نے بچیوں کے باپ سے رابطہ کر لیا ہے۔ بیت المال آئی ڈی پیز یونٹ کے انچارج قاضی ظفر کے مطابق چاروں بچیوں کو پاکستان بھر میں کہیں بھی تا عمر علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی بیت المال عابد وحید شیخ نے بھی بچیوں کے علاج کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔

مزید : دفاع وطن


loading...