سینئر بیورو کریٹس اور وکلاءکو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کیلئے آئینی ترمیم کی جائیں ،خورشید شاہ

سینئر بیورو کریٹس اور وکلاءکو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کیلئے آئینی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                       اسلام آباد(خصو صی ر پورٹ )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تجویز دی ہے کہ سینئر بیوروکریٹس اور وکلا کو بھی چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تعینات کرنے کے لیے آئینی ترامیم کی جائیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو بااختیار ہونا چاہیئے ، ابھی ا±س کا کردار صرف ایک ممبر جتنا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے صرف جج کے ہونے کی پابندی کے باعث آپشنز محدود ہیں۔ موزوں جج نہ ملا تو چیف الیکشن کمشنر کہاں سے لائیں ، خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت 5 سال پورے کرے اس کے بعد حکومت کی مدت 4 سال کے لئے کر دی جائے۔ایسا کرنے سے سارے جھگڑے ختم ہو جائیں گے، جب جمہوریت مستحکم ہو جائے تو حکومت کی مدت دوبارہ 5 سال کر دی جائے

مزید :

صفحہ اول -