وقت آنے پر غیر ملکی این جی اوز کو شمالی وزیرستان میں ا مدادی کام کرنے کی اجازت دینگے،پرویز رشید
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ غیر ملکی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) پر شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے لیے امدادی سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی عارضی ہے جسے وقت آنے پر اٹھا لیا جائےگا۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کو غیر سرکاری تنظیموں کی سرگرمیوں سے متعلق عمومی طور پر کوئی تحفظات نہیں۔”این جی اوز کے بارے میں شمالی وزیرستان کے لوگوں اور دہشت گردوں کا ایک ذہن بن چکا ہے تو این جی اوز کی حفاظت کرنا بھی لازمی ہے جب ہم اس مرحلے پر پہنچیں گے جہاں ان کا کردار شروع ہوتا ہے تو پھر کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔“نقل مکانی کرنے والے خاندنوں کو بر وقت اور احسن طریقے سے امداد کی فراہمی وفاقی حکومت کے ترجمان پرویز رشید کے مطابق اب ایک بڑا چیلنج ہے