محترمہ فاطمہ جناح کی 47ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

محترمہ فاطمہ جناح کی 47ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
محترمہ فاطمہ جناح کی 47ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

  



لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک )مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 47ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے ، ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی ریفرنسز اور تعزیتی تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محترمہ فاطمہ جناحؒ تحریک پاکستان میں بے مثال کردار ادا کیا۔ 1929 ءمیں قائد اعظمؒ کی اہلیہ کے انتقال کے بعد ان کی زندگی یکسر بدل گئی۔ انہوں نے قائداعظمؒ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے برصغیر کی مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کر کے حصول پاکستان کی منزل کو آسان تر کر دیا۔ ان کی گراں قدر خدمات پر قوم نے انہیں مادر ملت کا خطاب دیا۔ 1964 ءمیں پیرانہ سالی کے باوجود قوم اور جمہوریت کی خاطر فوجی آمر جنرل ایوب کا مقابلہ کیا اور شمع جمہوریت کہلائیں۔ ایک آمر کے خلاف انتخابات میں حصہ لے کر انہوں نے معاشرے میں پسے ہوئے طبقات اور بالخصوص خواتین کو مشکلات کے سامنے ڈٹ جانے کا سبق بھی دیا۔ 9 جولائی 1967 ءکو 73 برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئیں۔ قوم ان کی گراں قدر قومی خدمات پر انہیں آج بھی یاد کرتی ہے۔

مزید : لاہور


loading...