افغانستان ،بگرام ایئر بیس پر خود کش حملہ ،4نیٹو فوجیوں سمیت 16افراد ہلاک

افغانستان ،بگرام ایئر بیس پر خود کش حملہ ،4نیٹو فوجیوں سمیت 16افراد ہلاک

                                         کابل(اے این این)افغانستان کے شمال مشرقی علاقے بگرام میں خود کش بم حملے کے نتیجے میں 4نیٹوں فوجیوں سمیت 16 افراد ہلاک ¾حملہ بگرام ایئر بیس کے نواحی علاقے میں کیا گیا ہے ¾ 10شہری اور دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افغانستان میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی ٹھکانہ ہے اور یہ حملہ اسی کے قریب ایک کلینک پر کیا گیا۔یہ حملہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے بحران کے دوران ہوا ہے۔ صدارتی انتخابات میں ہارنے والے امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مخالف امیدوار جیت جاتے ہیں تو وہ متوازی حکومت بنائیں گے۔امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے متنبہ کیا ہے کہ اگر صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا گیا تو افغانستان کی سکیورٹی اور امداد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس سے قبل گذشتہ ماہ افغانستان کے ننگرہار صوبے میں تورخم کے قریب نیٹو کے سپلائی اڈے پر ایک حملہ کیا گیا تھا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تھی۔واضح رہے کہ اس سال کے آخر تک افغانستان سے نیٹو فورسز جانے کا اعلان کر چکی ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...