مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات ،حج بیت اللہ کی دعوت

مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات ،حج بیت اللہ کی دعوت

لاہور(خصوصی رپورٹ)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں حج بیت اللہ کی دعوت دی۔ تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق مولانا طارق جمیل اور عمران خان کی ملاقات میں ملکی استحکام اور عالم اسلام کے اتحاد و یگانگت پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے پاکستان میں امن و امان کے قیام اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔ مولانا طارق جمیل نے عمران خان کو حج بیت اللہ کی دعوت بھی دی۔ مولانا طارق جمیل اور عمران خان کی ملاقات میں تبلیغی جماعت کے قائدین اور تحریک انصاف کے رہ نما بھی شریک تھے۔

مزید : صفحہ اول