محمد اعظم وزارت اطلاعات کے انچارج سیکرٹری مقرر
اسلام آباد(اے این این) وزیر اعظم نواز شریف نے بے نظیر بھٹو کے سابق پی آر او محمد اعظم کو وزارت اطلاعات کا انچارج سیکرٹری مقرر کر دیا۔ترجمان وزیر اعظم ہاو¿س کے مطابق محمد اعظم کو وزارت اطلاعات اور قومی ورثے کا انچارج سیکرٹری مقررکردیاگیاہے ۔وزیراعظم نواز شریف نے ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن محمد اعظم کو وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثے کا انچارج سیکرٹری مقررکردیاگیاہے ۔وزیراعظم نے محمد اعظم کی قائم مقام سیکرٹری کے طورپر تقرری کی منظوری دے دی ہے ۔محمد اعظم انفارمیشن سروس کے سب سے سینئر آفیسر ہیں ۔قائم مقام سیکرٹری محمد اعظم کو تعلقات عامہ کا وسیع تجربہ ہے ۔اس سے پہلے وہ پریس انفارمیشن آفیسر ¾ڈائریکٹر جنرل سائبر ونگ ¾رجسٹرار پریس کونسل آف پاکستان اور ڈائریکٹر جنرل اٹرنل پبلسٹی جیسے اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔محمد اعظم 1981ءمیں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے بعد انفارمیشن گروپ میں شمولیت اختیار کی ۔وہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے پی آر او بھی رہ چکے ہیں ۔