پنجاب ، خیبرپختونخوا اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے،شدت5.4 ریکارڈ

پنجاب ، خیبرپختونخوا اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے،شدت5.4 ریکارڈ

 گلگت/ چنیوٹ/پشاور( اے این این)پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گلگت، چنیوٹ، غذر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر آگئے۔فوری طور پر زلزلے کی شدت اور اس سے ہونے والے کسی قسم کے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز شمال مغربی کشمیر اور زیر زمین گہرائی10کلو میٹر تھی۔

مزید : صفحہ اول