بیوی سے مسقط سے آنے والے شوہر کو دہشتگرد قرار دیکر گرفتار کرا دیا

بیوی سے مسقط سے آنے والے شوہر کو دہشتگرد قرار دیکر گرفتار کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ملک خیام رفیق) ایئرپورٹ پر مسقط سے آنے والے شخص کو اس کی بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر دہشتگرد قراردیکر گرفتار کروا دیا ۔پو لیس نے اطلاع چھو ٹی نکلنے پر بیوی کو بھی گرفتار کر کرے خاوند کو چھوڑدیا۔ شمالی چھا ؤنی کے علاقے حسنین اباد کی رہائشی خاتون سونیا نے رات گئے پولیس اور ایئرپورٹ حکام کو فون پر اطلاع دی کہ علی الصبح مسقط سے نجی ائیرلائن کے ذریعے نے والا مسافر دلدار شاہ لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لے گا جس کے بعد ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور حساس اداروں کے اہلکار دہشتگرد کی گرفتاری کیلئے الرٹ ہوگئے تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے ملزم دلدار شاہ کو حراست میں لیا تو اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اسے دہشتگرد قرار دیا جاسکے۔پولیس نے خفیہ اطلاع دینے والی سونیا کو پہلے ہی حراست میں لے رکھا تھا تاہم تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ دلدار شاہ کو دہشتگرد قرار دینے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کی اپنی بیوی سونیا ہے جس نے ہمسائے کاشف کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو پھنسانے کا منصوبہ بنایا اور رات گئے اپنے دیور شاہنواز کا موبائل فون چرایا جس کے ذریعے پولیس اور ایئرپورٹ حکام کو دہشتگرد کی امد کے حوالے سے اطلاع دی۔جس کے بعد دلدادر شاہ کو چھوڑ دیا گیا۔دوسری جانب طیارے میں سوار مسافروں کا کہنا تھا کہ دلدار شاہ کی دوران پرواز کئی مسافروں سے تلخ کلامی ہوئی اور اس کے چہرے پر پریشانی واضح تھی تاہم لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر وہ کچھ زیادہ ہی مشتعل ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ مسیحی خاندان سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ دلدار شاہ 3 سال قبل ہی محنت مزدوری کے لئے مسقط گیا تھا جس کے بعد اس کی بیوی سونیا نے ہمسائے کاشف کے ساتھ تعلقات استوار کر لئے تھے اور دلدار شاہ کی واپسی پر اسے پھنسانے کا بڑا منصوبہ بنایا گیا۔جبکہ دلدار شاہ کے والد کاکہنا تھا کہ میری بہو نے کاشف کے ساتھ مل کر میرے بیٹے کے ساتھ انتہائی غلط حرکت کی ہے۔
گرفتار کرا دیا

مزید :

صفحہ آخر -