پی سی بی کے انتخابات کا اعلان آج ہو جائےگا: اٹارنی جنرل کا عدالت میں بیان

پی سی بی کے انتخابات کا اعلان آج ہو جائےگا: اٹارنی جنرل کا عدالت میں بیان
پی سی بی کے انتخابات کا اعلان آج ہو جائےگا: اٹارنی جنرل کا عدالت میں بیان

  



اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ پی سی بی کے انتخابات کا اعلان آج ہی کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطا بق جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چیئرمین پی سی بی تقرر کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ پی سی بی کے انتخابات کا اعلان آج کردیا جائے گا جبکہ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کا تقرر بھی آج ہی ہوگا۔ اس موقع پر جسٹس ثاقب نثار نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف کو ہٹانے کے بارے میں دستاویزات مانگی تھیں وہ بھی فراہم نہیں کی گئیں، آخر کب تک پی سی بی کو ایڈہاک ازم پر چلایا جاتا رہے گا۔اٹارنی جنرل نے عدالت سے کل تک کی مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آج ہی پی سی بی کے نئے آئین کا نوٹیفکیشن جاری کر رہی ہے اور عبوری سیٹ اپ کے زیر نگرانی انتخابات کرائے جائیں گے۔

مزید : کھیل


loading...