گلشن راوی ،25سا لہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

گلشن راوی ،25سا لہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

لاہور (کر ائم سیل)گلشن راوی کے علاقہ میں25سا لہ نوجوان کیبل ٹھیک کر تے ہو ئے بجلی کی تاروں سے چھو جا نے کے با عث جاں بحق ہو گیا ،پو لیس نے لاش قبضہ میں لیتے ہو ئے کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ۔بتا یا گیا ہے کہ گلشن راوی بی بلاک کارہائشی 25سا لہ سلما ن اپنے محلے کے ایک گھر میں کیبل کی تارٹھیک کر رہا تھا کہ قریب ہی بجلی کی ننگی تار سے اس کے ہاتھ چھو گئے اوروہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔محلے داروں نے پو لیس کو اطلاع دی ۔ متوفی کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا ،پو لیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

مزید : علاقائی