3مقا ما ت پرآتشزدگی،ہزاروں روپے کا نقصا ن،ایک شخص جھلس کر زخمی

3مقا ما ت پرآتشزدگی،ہزاروں روپے کا نقصا ن،ایک شخص جھلس کر زخمی

3

لاہور(کرائم سیل)صوبا ئی دارالحکومت کے 3مقا ما ت پر بجلی کے شا رٹ سر کٹ کے با عث آ گ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا نقصا ن ہو گیا، فا ئر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آ گ پر قا بو پا لیا ۔بتا یا گیا ہے کہ انار کلی کے علاقہ دھنی رام روڈکے ایک پلازہ کی دوسری منزل پر آ گ لگنے سے پلازہ میں رکھا ہزاروں روپے مالیت کا سا ما ن جل گیا ۔لوہاری کے علاقہ میں بجلی کے شارٹ سر کٹ کے با عث آ گ لگ گئی جبکہ سبزہ زار کے علاقہ میں گیس لکیج کی وجہ سے آ گ لگنے سے دکان کا ما لک احمد جھلس کر زخمی ہو گیا۔ تینوں مقا ما ت پر عملہ فا ئر بر یگیڈ نے آ گ پر قا بو پا لیا ۔

مزید : علاقائی