پنجاب ، 24گھنٹوں میں 486ٹریفک حادثات،405افرادشدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 486ٹریفک حادثات،405افرادشدید زخمی

لاہور(کر ائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 486ٹریفک حادثات میں405افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ169افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں222ڈرائیور ،11کم عمرڈرائیور، 289 مسافر اور 70پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ115ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 136 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 53 حادثات میں 65متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 33 حادثات میں34متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل581متاثر ہونے والوں میں سے481مرد اور100خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں زیادہ تر427موٹر سائیکلز51آٹو رکشے 35 موٹر کاریں15مسافربس17ٹرک، اور54دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی