ہیئر،گندے نالے سے 30سالہ نوجوان کی لاش برآمد

ہیئر،گندے نالے سے 30سالہ نوجوان کی لاش برآمد

لاہور(کر ائم سیل)ہئیرکے علاقے میں واقع ایک گندے نالے سے تیس سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جسے سفاک قاتلوں نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور لاش گندے نالے کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی ہے مقتول نے سفید رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی اسکے سراور جسم پر گولیوں کے نشانات موجود تھے ۔پولیس نے مقتول کی شناخت کیلئے ارد گرد اعلانات کروائے لیکن اسکی شناخت نہیں ہوسکی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔تفتیشی افسر کے مطابق شبہ ہے کہ نوجوان کو کسی پرانی دشمنی کی بناء پر قتل کیا گیا پولیس مختلف پہلوؤں پر مصروف تفتیش ہے ۔

مزید : علاقائی