پنجاب: سرکاری تعلیمی اداروں میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

پنجاب: سرکاری تعلیمی اداروں میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
پنجاب: سرکاری تعلیمی اداروں میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی سرکاری جامعات اور کالجز میں جاری کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایچی سن کالج سے کوٹہ سسٹم کے خاتمے کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد صوبے بھر کی جامعات اور کالجز سے بھی کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے صوبے بھر کی 12 سرکاری جامعات کے وائس چانسلز اور کالجرز کے پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں سے کوٹہ سسٹم ختم کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت کی روشنی میں سرکاری اداروں سے جلد کوٹہ سسٹم کا خاتمہ کر دیا جائے گا تاہم حکومت نے سرکاری سکولوں سے کوٹہ سسٹم کے خاتمے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ کوٹہ سسٹم کے تحت سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز اور کالجز کے پرنسپلز کو بچوں کے داخلے کے خصوصی اختیارات حاصل تھے۔ چند روز قبل ایچی سن کالج نے بھی 55 سال سے جاری کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

تعلیم و صحت -