الیکشن کمیشن کا عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی نقول ارسلان افتخار کو فراہم کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی نقول ارسلان افتخار کو فراہم ...

اسلام آباد(اے این این)الیکشن کمیشن کا عمران خان کے کاغذات نامزدگی ارسلان افتخار کو فراہم کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی ارسلان افتخار کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔گزشتہ روز ارسلان افتخار نے سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد سے ملاقات کی اوردرخواست دی کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی نقول دی جائیں کیونکہ یہ ان کا بنیادی حق ہے کہ انہیں اپنے نمائندگان کے اثاثہ جات اور گوشواروں تک رسائی ملے ۔اب یہ تمام کاغذات نامزدگی ارسلان افتخار کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ارسلان افتخار کی درخواست منظور کرکے سمری کی صورت میں چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردی ہے ۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ اول