سات رینکر ایس پیز کوپی ایس افسران کی لسٹ میں شامل کر دیا گیا
لاہور(کر ائم سیل)حکومت نے عمدہ کارکردگیپر سات رینکر ایس پیز کی سیٹوں پر تعینات رینکر افسران کو پی ایس پی افسران کی لسٹ میں شامل کردیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی شاہد محمود شیخ جو کہ ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی تعینات ہیں ،عمر ورک ایس پی سی آئی اے لاہور ، ایس پی شاہد رزاق قریشی ، ایس پی محمد باقر ،ایس پی رانا شاہد پرویز ، ایس پی محمد آصف خان اور ایس پی قیوم نواز قریشی شامل ہیں۔ ان تمام افسران کو ایس ایس پی کی سیٹوں پر تعینات کیا گیا ہے جو ڈیوٹیاں سرنجام دے رہے ہیں۔