نہر پر نہا تے دو چچا زاد بھائی ڈوب گئے،ایک کو نکال لیا گیا دو سرے کی تلا ش جا ری

نہر پر نہا تے دو چچا زاد بھائی ڈوب گئے،ایک کو نکال لیا گیا دو سرے کی تلا ش جا ری

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)گو جرانوالہ میں بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ اور گر می سے تنگ آکر نہر پر نہا نے کیلئے جا نے والے دو چچا زاد بھائی ڈوب گئے ایک کو نکال لیا گیا جبکہ دو سرے کی تلا ش جا ری ہے۔بسم اللہ کالونی کے رہا ئشی دو چچا زاد بھائی سترہ سالہ توقیر اور بیس سالہ اورنگزیب لوڈ شیڈنگ اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے نہر اپر چناب میں رتہ جھال کے مقام پر پر نہانے کے لیے چلے گئے جہاں پر نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلے جانے سے دونوں بھائی ڈوب گئے تاہم موقع پر موجود لوگوں نے توقیر کو نہر سے زندہ نکال لیا ہے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے اورنگزیب کی تلاش شروع کر دی ہے ، نہر سے زندہ بچ جانے والے توقیر کی حالت بھی تشویشناک ہے جسے طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، دوسری طرف جہاں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے کی تلاش جاری تھی تو وہیں گرمی، حبس اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری نہر اپر چناب میں مسلسل نہاتے رہے ۔

مزید : علاقائی