مختلف حادثات واقعات میں2 افراد ہلاک ،2شدید زخمی

مختلف حادثات واقعات میں2 افراد ہلاک ،2شدید زخمی

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)گوجرانوالہ اور گردو نواح میں مختلف حادثات واقعات میں2 افراد ہلاک 2شدید زخمی ۔بتایاگیا ہے کہ قلعہ دیدار سنگھ کا رہائشی 20سالہ شوکت ولد برکت نے اپنے ہی گھر میں گھریلو جھگڑے کی بنا پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جس کو فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ لایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کردی گئی لیکن کچھ دیر گزرنے کے بعد وہ زہر کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہیدوسری طرف کشمیر سینما کے قریب 60سالہ نامعلوم کی لاش پڑی تھی جس کو ریسکیو 1122کے ذریعے سول ہسپتال گوجرانوالہ کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تھانہ پیپلز کالونی کے رہائشیافضل ولد معراج الدین کو بچوں کی لڑائی سے ناصر اور اس کے نامعلوم ساتھیوں نے پپلی والہ چوک کے پاس موقع پا کر گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا جس کو فوری طبی امدا د کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ لایا گیا جہاں پر اس کو طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے جبک پولیس مصرو ف تفتیش ہے جبکہ ڈسکہ کا رہائشی کامان ولد منیر معمول کے مطابق اپنے موٹر سائیکل پر اپنے کسی کام کو جارہا تھا کہ شاہین آباد کے قریب تیز رفتار کار موٹر سائیکل تصادم ہو گیا جس سے موٹر سائیکل والا شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طبی امدادکے لیے سول ہسپتال گوجرانوالہ لایا گیا جہاں پر اس کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے ۔

مزید : علاقائی