چیچہ وطنی:چور وں نے ایک کار دو موٹر سائیکل چوری کر لئے

چیچہ وطنی:چور وں نے ایک کار دو موٹر سائیکل چوری کر لئے

چیچہ وطنی(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)نامعلوم چور وں نے ایک کار دو موٹر سائیکل چوری کر لئے۔ تفصیل کے مطابق ہاؤسنگ کالونی چیچہ وطنی کے رہائشی محمد افضل زرعی ادویات کی کمپنی میں بطور منیجر کام کرتا ہے کمپنی کی جانب سے اسے ایک ایکس ایل آئی کرولا گاڑی نمبر4508/MNA ملی ہوئی ہے گزشتہ روز وہ نماز پڑھنے کیلئے عثمانیہ مسجد ہاؤسنگ کالونی گئے اور کار باہر کھڑی کر کے نماز کی ادائیگی کیلئے خود مسجد چلے گئے تھوڑی دیر بعد واپس آئے تو اسکی گاڑی غائب تھی۔تین مرلہ سکیم کے رہائشی زرعی ترقیاتی بینک کے گن میں محمد شریف نے اپنی موٹر سائیکل نمبر8444 ایس ایل کے گھر باہر لاک کر کے کھڑی کی اور خود اندر چلا گیا تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی۔ تیسری موٹر سائیکل نمبری 83 ایس ایل این ہنڈا نواحی گاؤں 48/12-L کے رہائشی محمد حیات کی چوری ہوئی وہ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں کام کرتے ہیں گزشتہ روز اس نے سستا رمضان بازار کے باہرموٹر سائیکل کھڑی کی اور خود ڈیوٹی پر مشغول ہو گیاشام کو ڈیوٹی ختم کرکے دیکھا تو موٹر سائیکل چوری ہو چکی تھی۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

مزید : علاقائی