دو دوستوں نے ڈاکو کو پکڑ کرپو لیس کے حوالے کر دیا

دو دوستوں نے ڈاکو کو پکڑ کرپو لیس کے حوالے کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم سیل)نواں کو ٹ کے علاقہ میں واردات کر نے والے ڈاکو کو دو ستوں نے پکڑ کر چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ ساندہ کا رہائشی افتخار اپنے دوست عمران کے ہمراہ رات گئے سبزہ زار کے علاقہ میں واقع باڈی بلڈر کلب سے واپس آرہا تھا کہ سکیم مو ڑ کے قریب مو ٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے روک کر ان سے نقدی مو بائل فو ن چھیننے کی کوشش کی ۔اس دوران افتحار نے ایک ڈاکو کو دبو چ لیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی مو ٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہو نے والے ڈاکو کا نام وقاص بٹ ہے جبکہ اس کے ساتھی عثمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -