ایس ڈی او باؤ محمدشفیق کا بھانجا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ایس ڈی او باؤ محمدشفیق کا بھانجا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

قصور(بیورورپورٹ)ٹی ایم اے قصور کے ایس ڈی او باؤ محمدشفیق کا بھانجا شہزاد احمدگزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ کوٹ پیرا ں میں ادا کی گئی ۔ جس میں وسیم اختر شیخ ایم این اے،ٹی ایم کے افسران باؤ نیامت علی ،ندیم عباس باجوہ ،رانا محمدادریس ،عبدالجبار ،محمدوسیم ،فہیم بھٹی کے علاوہ فیاض احمد قصوری اورصحافیوں میں شامل الحاج شوکت نقشبندی ،شیخ محمدحسین،فضل حسین بھٹہ ،سلیم انجم اور دیگر اہلکاروں،تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔رسمِ قل آج دربارحضرت بابا امام شاہ بخاری کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...