بھٹہ چو ک ، مزحمت پر قتل ہو نے والا تاجر سپرک خاک ،سیکیورٹی فراہم نہ کر نے پر احتجاج

بھٹہ چو ک ، مزحمت پر قتل ہو نے والا تاجر سپرک خاک ،سیکیورٹی فراہم نہ کر نے پر ...

  



                                                               لاہور(بلال چودھری)بھٹہ چوک میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے پانچ بچوں کے باپ اورمعروف تاجر لیاقت علی کو گزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔مقتول کو دفنانے کے بعد ورثا اور علاقہ کے تاجروں نے علاقہ میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر ایئرپورٹ روڈ پر احتجاج کیا اور سڑک کو مکمل طور پر بلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق خدابخش کالونی گلی نمبر 2 مکان نمبر 17/Bکا رہائشی45 سالہ لیاقت علی ایئرپورٹ روڈ بھٹہ چوک پر ایل اے الیکٹرک نامی دکان کامالک تھا ۔سوموار اور منگل کی درمیانی شب کو دو ڈاکو اس کی دکان پر آئے اور گن پوائنٹ پر اس کو لوٹنا چاہا ،مزاحمت کرنے پر لیاقت کو گھٹنے پر گولی مار دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔اہل علاقہ نے زخمی لیاقت علی کو نیشنل ہسپتال منتقل کیا لیکن خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد گزشتہ روز صبح 6بجے ورثا کے حوالے کر دی ہے ،بعدازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں گلشن کالونی فاروق آباد قبرستان میں دفنا دیا گیا۔جبکہ علاقہ کے تاجروں اور ورثا نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایئر پورٹ روڈ کو ایک گھنٹہ کے لیے بلاک کیے رکھا،پولیس کے اعلیٰ حکام نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی اور ان کو پرامن طور پر منتشر کر دیا۔اس موقع پر مقتول کے بھائی اور ایئر پورٹ روڈ انجمن تاجران کے چیئرمین چودھری عارف گجر نے ©"پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس علاقہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں،پولیس کی جانب سے تاجروں کو کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے وزیراعلی ٰپنجاب سے اپیل کی کہ ان قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی احکامات دیں اور ہمیں جلد از جلد انصاف فراہم کریں۔مقتول کے بیٹے مبارک لیاقت نے کہا کہ علاقہ میں ڈاکوو¿ں کی کارروائیوں کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل چکا ہے ،ایک رات میں پانچ کے قریب ڈکیٹی کی وارداتیں ہونا پولیس کے لیے لمحہ فکریہ ہے جبکہ ہم سکیورٹی کے لیے پرائیویٹ گارڈز رکھنے پر مجبور ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...