صوبائی دارلحکومت سے تین ڈکیت گینگ گرفتار، بھتہ خوری میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف

صوبائی دارلحکومت سے تین ڈکیت گینگ گرفتار، بھتہ خوری میں بھی ملوث ہونے کا ...
صوبائی دارلحکومت سے تین ڈکیت گینگ گرفتار، بھتہ خوری میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف

  


لاہور(خصوصی رپورٹ) انوسٹی گیشن پولیس نے سیاسی جماعت کے نام پر بھتہ وصول کرنے ، ڈکیتیاں کرنیوالے گینگ وار کے تین گروپوں کو حراست میں لے لیاجن میں دوسگی بہنیں بھی شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق 24رکنی تین گینگ مختلف مقامات سے پکڑے گئے ہیں ، ملزمان نے متحدہ قومی موومنٹ کے جعلی لیٹرپیڈبنارکھے تھے اور لیٹر پیڈپر ہی بھتے کی پرچیاں دیتے تھے ، اگر بروقت بھتہ کہ ادائیگی نہ ہوتی تو لیٹرپیڈ کے ساتھ ایک گولی بھی بھیج دیتے تھے ۔ پولیس حکام کے مطابق گینگ میں دوسگی بہنیں بھی شامل ہیں اوراِنہوں نے اعتراف کیاکہ سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل کے گھر پر 60لاکھ کا ڈاکہ ڈالاتھاجس کے بعد برآمدگی کرلی گئی ۔ذرائع کے مطابق گینگ کو پہلے ایک ایس ایچ نے پکڑنے کی کوشش کی تھی لیکن چھاپہ مارنے کی پاداش میں ملزموں نے پولیس افسر کی بیوی ، بیٹی اور بہن کو اغواءکرلیاتھا۔ حکام کے مطابق ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے اور کئی اہم پہلو سامنے آسکتے ہیں ۔

مزید : جرم و انصاف


loading...