ہربنس پورہ 32سالہ خاتون کی تشدد شدہ لاش برا ٓمد ،بد اخلاقی کے بعد قتل کیا گیا،پولیس

ہربنس پورہ 32سالہ خاتون کی تشدد شدہ لاش برا ٓمد ،بد اخلاقی کے بعد قتل کیا ...

                                        لاہور( کرائم سےل)ہربنس پورہ کے علاقہ میں 32سالہ خاتون کی تشدد شدہ کپڑوں میں لپٹی لاش برآمد ، شبہ ظاہر کےا گےا ہے کہ خاتون کو بد اخلاقی کے بعد قتل کےا گےا ہے تاہم پولےس مختلف پہلوﺅں پر مصروف تفتےش ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ ہربنس پورہ میڈیکل ہاو¿سنگ سکیم کے سامنے نہر میں نہاتے ہوئے بچے جب نہر سے باہر نکلے تو کپڑوں میں لپٹی نامعلوم خاتون کی لاش دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے او رپولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا۔ پولیس نے مقامی افرادسے پوچھ گچھ کی لیکن لاش کی شناخت نہ ہو سکی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم خاتون کو کسی اور جگہ پر قتل کیا گیا ہے اور لاش کو ملزمان رات کی تاریکی پر یہاں پر پھنک کر فرار ہو گئے ہیں جبکہ خاتون کے جسم پر تشد د کے نشانات ہیں، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ خاتون کو مارنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اسکا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے مزید بتا یا کہ خاتون کے جسم سے ایسی کو چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اسکی شناخت ہو سکے تاہم اس کے ورثا کی تلاش جاری ہے، اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ۔

مزید : علاقائی