جعلی اسلحہ لائسنس ، پرمٹ بنانے والے گروہ کا سراغ لگا کر 2ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

جعلی اسلحہ لائسنس ، پرمٹ بنانے والے گروہ کا سراغ لگا کر 2ملزموں کو گرفتار کر ...

                                    لاہور (کرائم سیل) ایس پی سٹی ڈویژن اسد سرفراز خان کے حکم پر ڈی ایس پی مصری شاہ سرکل حاجی محمد اکرم کی نگرانی میں ایس ایچ او مصری شاہ ماجد بشیر اور اُن کی ٹیم میں شامل سب انسپکٹر محمد آصف بٹ، نذیر احمد اے ایس آئی نے جعلی اسلحہ لائسنس اورپرمٹ بنانے والے گروہ کا سراغ لگا لیا اور جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والے گروہ کے دو ملزموں فیصل فیاض اور طاہر علی خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او ماجد بشیر کے مطابق گرفتار ملزمان کلاشنکوف اور دیگر جدید اسلحہ کا لائسنس اور پرمٹ تیار کرنے کے لئے ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرتے تھے۔ ملزمان نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی جعلی مہریں بنا ر کھی تھیں جبکہ ملزمان 8سال سے اس دھندے میں ملوث تھے۔ ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک درجن سے زائد جعلی لائسنس اور درجنوں پرمٹ برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی