مولاناطارق جمیل اور عمران خان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مولاناطارق جمیل اور عمران خان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
مولاناطارق جمیل اور عمران خان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مولانا طارق جمیل کی عمران خان کیساتھ ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں اورذرائع نے انکشاف کیاکہ اعلیٰ حکومتی ذرائع کی درخواست پر مولانا طارق جمیل  مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان پیدا ہونے والی تلخیوں کو ختم کرانے کیلئے سرگرم ہیں۔

گزشتہ روز ہونیوالی ملاقات میں مولاناطارق جمیل نے عمران خان سے حکومت کے خلاف 14 اگست کو لانگ مارچ کی کال واپس لینے کی درخواست کی اور اپنے ساتھ حج پر چلنے کی دعوت بھی دیدی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی بعض قریبی شخصیات کے ساتھ گہرا تعلق رکھنے والے مولانا طارق جمیل سے اہم حکومتی شخصیات نے رابطہ کر کے ملکی سیاست سے تلخیوں کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے کہا کہ آپکے اوپر بہت بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں،  قوم کو انتشار کا شکار کرنے کی بجائے متحد کر یں۔ ملاقات میں عمران خان نے بھی کھل کر مولانا طارق جمیل کے سامنے اپنے تحفظات بیان کئے اور کہا کہ نوازشریف حکومت نے ان کو اس انتہائی اقدام پر مجبور کیا ہے۔

مولانا نے عمران خان کو صبر و تحمل کا مشورہ دیا اور کہا کہ وہ اس بارے میں دوسری طرف بھی بات کریں گے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور عالم اسلام سمیت دنیا بھر میں اسلام اور اہل اسلام کو درپیش مسائل کا تذکرہ کیا گیا۔

مزید :

قومی -