رنگ روڈ پولیس کے 4پٹرولنگ افسروں کو ڈیوٹی میں غفلت پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری

رنگ روڈ پولیس کے 4پٹرولنگ افسروں کو ڈیوٹی میں غفلت پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری

                                                          لاہور(کرائم سیل ) ایس ایس پی رنگ روڈ پولیس منتظر مہدی نے رنگ روڈ پر زیر تعمیر انڈر پاسز کا اچانک دورہ کیا ،رنگ روڈ پولیس کی جانب سے ڈیوٹی پر متعین 4 سینئیر پٹرولنگ آفیسرز و پٹرولنگ آفیسرز کو غفلت ، لاپروائی برتنے پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی رنگ روڈ پولیس نے گذشتہ روز اچانک زیر تعمیر انڈر پاسز جن میں کرول گھاٹی اور شریف پورہ شامل ہیں ،کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں، بعد ازاں ایس ایس پی رنگ روڈ پولیس نے ہربنس پورہ ، زیر و پوائنٹ ، قائد اعظم انٹر چینج ، عبداللہ گل انٹر چینج کی انسپکشن کے دوران 4 سینئیر پٹرولنگ آفیسرز و پٹرولنگ آفیسرز کو غفلت و لاپروائی پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر نے کا حکم دیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی رنگ روڈ پولیس نے کہا کہ غفلت و لاپروائی کسی طور بھی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام رنگ روڈ پولیس چاق و چوبند ہوکر اپنی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کے دوسرے عشرے کے شروع میں رنگ روڈ پولیس کا شاہراہ پر گشت بڑھایا جائے گا ،اس کے علاوہ رنگ روڈ کے ساتھ ملحقہ سروس روڈز پربھی موٹرسائیکل سکواڈ شفٹوں میں صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے اور اسی طرح 3 بجے سے لیکر رات 11 بجے تک پٹرولنگ کریں گے۔ یہ اسپیشل اسکواڈ رنگ روڈ پر ٹریفک کے معمولات کو کنٹرول کرنے میں معاونت کرے گار اور بالخصوص سلو موونگ وہیکلز کو مین شاہراہ پر آنے سے روکیں گے ۔ایس پی رنگ روڈ نے کہا کہ محفوظ شاہراہیں ، ٹریفک کی روانی ، عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ، شہریوں میں ٹریفک قوانین کا شعور اور اسپیڈ لمٹ پر عملدرآمد میری ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے موقع پر موجود ڈیوٹی افسران کو کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو بطور رول ماڈل پیش کرنا ہوگا ۔

مزید : علاقائی