خاتون سمیت تین افراد کا اقدام خود کشی ،ہسپتال میں داخل

خاتون سمیت تین افراد کا اقدام خود کشی ،ہسپتال میں داخل

  



لاہور(کر ائم سیل)شہر میں خاتون سمیت تین افراد خود کشی کی کوشش میں ہسپتال پہنچ گئے ۔بتایا جاتا ہے کہ اچھرہ میں چار بچوں کی ماں پروین بی بی نے خاوند سے جھگڑے کے بعد تنگ آکر زہریلی گولیاں پھانک لیں ،شادمان میں ہوٹل ملازم نوجوان قیصر نے مالی حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زہر کھا لیا ،تشویش ناک حالت میں اسے سروسزہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ رائے ونڈ کے رمضان نے بھائی سے جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں نگل لیں۔

مزید : علاقائی


loading...