اے ٹی ایم صارفین خبردار، چور چپ کی مدد سے اکائونٹ کا صفایا کرسکتے ہیں

اے ٹی ایم صارفین خبردار، چور چپ کی مدد سے اکائونٹ کا صفایا کرسکتے ہیں
اے ٹی ایم صارفین خبردار، چور چپ کی مدد سے اکائونٹ کا صفایا کرسکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (نیوز ڈیسک) ATMاستعمال کرتے ہوئے ہمیں یہ خوف تو رہتا ہے کہ کہیں باہر سے کوئی لٹیرا نہ آجائے لیکن ہم نے یہ تو کبھی سوچا ہی نہیں کہ لٹیرا ATMکے اندر بھی چھپا ہو سکتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے چوروں نے ATMکارڈ کی معلومات چرانے کے لئے ایک ایسی باریک چپ تیار کر لی ہے جو ATMمشین کے کارڈ داخل کرنے والی جگہ کے اندر ہی فٹ ہو سکتی ہے اور  باہر سے دیکھنے پر نظر بھی نہیں آتی ۔صارف جب اپنا کارڈ مشین میں داخل کرتا ہے تو یہ چور چپ اس کی خفیہ معلومات کو نقل کر لیتی ہے اور ایک کیمرہ پن کوڈ داخل کرنے کیلئے دبائے گئے ہندسوں کی تصویر لے لیتا ہے. چور اس خفیہ چپ کو چار سے پانچ دن تک ATMمشین میں لگا رہنے دیتے ہیں اور پھر اسے نکال کر درجنوں صارفین کے کارڈ کی معلومات اور پن کوڈ کی معلومات حاصل کر لیتے ہیں ۔

یورپی اے ٹی ایم سکیورٹی ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ آلہ صرف یورپ میں استعمال ہو رہا تھا  لیکن اب ایسے شواہد ملے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی دنیا بھر کے ممالک میں پھیلتی جا رہی ہے .

                   یہ معلومات شمالی امریکہ اور جنوبی امریکہ بھیجی جاتی ہیں جہاں انہیں خالی کارڈوں کے اوپر نقش کر کے ATMمشین میں ڈال کر رقم نکال لی جاتی ہے۔اگرچہ اس واردات کا نشانہ زیادہ تر یورپی صارفین بن رہے ہیں لیکن دیگر ممالک بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ مسئلہ زیادہ شدت اختیار کر جائے گا.