صحت بخش نظر آنیوالے مہلک مشروبات

صحت بخش نظر آنیوالے مہلک مشروبات
صحت بخش نظر آنیوالے مہلک مشروبات

  

لاہور(نیوز ڈیسک )بازار میں دستیاب مختلف مشروبات کا استعمال ہمارے ہاں عام پایا جاتا ہے اور خصوصاََرمضان المبارک میں تو ان مشروبات کی بھرمار ہو جاتی ہےلیکن کبھی آپ نے سوچا کہ ان مشروبات میں صحت افزا ءاجزاءنہیں بلکہ زہر بھرا ہوتا ہے۔آئیے کچھ مشہور مشروبات اور ان کے اجزاءپر نظر ڈالتے ہیں۔

روح افزا ءایک بہت ہی مشہور اور مقبول مشروب ہے خالص اور صحت بخش سمجھا جاتا ہے مگر حقیقت یہ کہ اس میں مصنوعءفلیور ،چینی اور مصنوعی رنگ RED-40پایا جاتا ہے.RED-40پٹرولیم سے بننے والا زہریلا مر کب ہے جسے سارے یورپ میں کھانے کی اشیاءمیں استعمال کیلئے ممنوع قرار دیا جا چکا ہے یہ ڈپریشن سمیت مختلف دماغی امراض کے علاوہ کینسر کا باعث بھی بنتا ہے.

پاکولا ایک اور مشہور مشروب ہے اور یہ بھی مضر صحت ہونے میں روح افزا سے کسی طرح کم نہیں ہے اس کو سبز رنگ دینے کیلئے blue-1اورyellow-5کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ زہریلے مصنوعی رنگ ہیںblue-1دماغی بے چینی ،الرجی،دمہ،مگرین ،متلی،تھکاوٹ اور کینسر جیسے مسائل پیدا کرتا ہے۔

اسی طرح گیٹوریڈ ،ہائی سی،ہوائین،  بنچ اور برسک آئس ٹی میں بھی RED-40پایا جاتا ہے کئی قسم کے ماﺅتھ واش،جیل اور ٹافیوں میں بھی خطرناک RED-40پایا جاتا ہے۔

اگر آپ ان تمام مصنوعات کی تفصیل جاننا چاہتے ہیں جن میںRED-40استعمال کیا جارہا ہے تو www.red40.com/pages/foods/ ویب سائیٹ وزٹ کیجئے۔

ڈبے کی خوراک میں بھی RED-40،blue-1۔اورyellow-5پائے جاتے ہیں ۔

سوڈا مشروبات ،بازاری چینی،جام،وٹامن کی گولیاں اور جیلی میں سوڈیم بینزونیٹ پایا جاتا ہے جو دماغی بیماریاں پیدا کرتا ہے اور قوت مدافعت کو کمزور کرتا ہے۔زہریلے مرکبات والے مشروبات اور ڈبہ بند خوراک سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں کھانوں میں رنگوں کیلئے چقندر،سٹابری،زعفران یا ہلدی کا استعمال کریں یاد رکھیں اچھی صحت کیلئے بازاری خوراک سے حتی المقصودحد تک پچیں ،خصوصاََزہریلے مشروبات اور چٹ پٹی اشیاءسے دور رہیں۔

مزید : تعلیم و صحت