صحافی کے سوال پر طاہرالقادری کی ”ہنسی“ نکل گئی
لاہور (ویب ڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحافی کے سخت سوال پر غصہ کی بجائے ”ہنسی“ نکل گئی۔ طاہرالقادری سے صحافیوں کے ایک وفد نے ملاقات کی جس دوران ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ وہ ملک کیلئے شہادت بھی قبول کرنے کیلئے تیار ہیں جس پر ایک صحافی نے کہا کہ آپ شہید نہ ہونا کیونکہ پھر ”شغل میلہ“ کون لگائے گا جس پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہنسی نکل گئی اور کہا کہ میں نہیں ہوں گا تو اس ملک میں ”شغل میلہ“ لگانے والے اور لوگ بھی موجود ہیں۔