میسی بمقابلہ پرسی، فائنل میں جرمنی کا سامنا کرنے والی ٹیم کا فیصلہ آج ہو گا

میسی بمقابلہ پرسی، فائنل میں جرمنی کا سامنا کرنے والی ٹیم کا فیصلہ آج ہو گا
میسی بمقابلہ پرسی، فائنل میں جرمنی کا سامنا کرنے والی ٹیم کا فیصلہ آج ہو گا

  

ساﺅپاﺅلو ( مانیٹرنگ ڈیسک )برازیل میں کھیلے جانے والے 2014 ءکے فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج ارجنٹینا اور ہالینڈ کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی،جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ فائنل میں 13جولائی کو جرمنی سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ساﺅ پاﺅلو میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کو مڈفیلڈر ڈی ماریا کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ سرجیو اگوئیرو زخمی ہونی کی وجہ سے کوارٹر فائنل میں نہیں کھیل سکے تھے لیکن وہ سیمی فائنل میں شرکت کریں گے ۔یہ ورلڈ کپ جیت کر لا ئنل میسی کے لیے اپنا نام عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں لکھوانے کا سنہرا موقع ہے۔ارجنٹینا نے بین الاقوامی مقابلوں میں ہونے والے آٹھ میچوں میں ہالینڈ کو صرف ایک بار 1978 ءکے فائنل میں ہرایا تھا، تین میچ برابر رہے جبکہ چار میں اسے شکست ہوئی،آخری چار ورلڈ کپ مقابلوں میں ہالینڈ تیسری بار سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔دو نوں ٹیمیں آخری بار 2006ء کے ورلڈ کپ میں مدِمقابل ہوئی تھیں اوریہ میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا تھا۔بیلجیئم کے کوچ مارک وِلمٹس نے ارجنٹینا کے ساتھ کوارٹر فائنل میچ کے بعد کہا تھا کہ وہ کوئی’عام‘ ٹیم نہیںہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ ارجنٹینا کی موجودہ ٹیم 1986 ءکی ٹیم سے بہتر نہیں لیکن جس ٹیم میں میسی ہو وہ عام ٹیم نہیں ہو سکتی۔آخری چار ورلڈ کپ مقابلوں میں ہالینڈ تیسری بار سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔ڈچ ٹیم 2010 ءکے ورلڈ کپ فائنل میں سپین سے ہار گیا تھا۔

مزید : کھیل