ضرب عضب: ہتھیارڈالنے والوں کی نشاندہی پر متعدد افرادگرفتار

ضرب عضب: ہتھیارڈالنے والوں کی نشاندہی پر متعدد افرادگرفتار
ضرب عضب: ہتھیارڈالنے والوں کی نشاندہی پر متعدد افرادگرفتار

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) انٹیلی جنس اداروں نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران پکڑے جانے والے دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں کراچی، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں کئی دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ہتھیار ڈالنے والے شدت پسندوں نے پورے ملک میں اپنے ٹھکانوں کی نشاندہی بھی کردی ہے جن کے خلاف بھی انٹیلی جنس اداروں کی خاموش کارروائی جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فوج کی حکمت عملی کی بدولت شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ملک بھر میں موجود ٹھکانوں کی معلومات ملی ہیں، میرانشاہ میں جن علاقوں کو کلیئر کیا گیا وہاں سے بعض مقامات اور گھروں سے ایسا مواد، لٹریچر اور نقشے ملے ہیں جن سے ان کے مستقبل کے منصوبوں کا پتہ چلتا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ہتھیار ڈالنے والے دہشتگردوں سے تفتیش سے بھی اس ضمن میں مدد ملی ہے جس کے بعد انٹیلی جنس اداروں کی ٹیمیں پورے ملک میں ان دنوں خاموش آپریشن کررہی ہیں اور کئی مشتبہ افراد اور عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا جارہا ہے جن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ شمالی وزیرستان میں موجود نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

مزید : دفاع وطن


loading...