عراق:بغداد سے 53 تشدد زدہ لاشیں برآمد

عراق:بغداد سے 53 تشدد زدہ لاشیں برآمد
عراق:بغداد سے 53 تشدد زدہ لاشیں برآمد

  



بغداد(ما نیٹرنگ ڈیسک ) عراق کے دارالحکومت بغداد سے 53 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیںجنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی بغداد کے علاقے بابل سے سیکیورٹی فورسز کو 53 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں سر اور سینے پر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا جبکہ حکام کے مطابق شہریوں کو کس نے اور کیوں قتل کیا گیا ،اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم 53 مقتولین کو ایک ہفتہ قبل گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور لاشیں بھی ناقابل شناخت ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ عراق کے متعدد شہروں پر عسکری تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) نے قبضہ کرتے ہوئے خلافت کا اعلان کردیا ہے جبکہ فوج کو مختلف محاذوں پر ناکامی کا سامنا رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...